آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر: پاکستان نے بنگلادیش کو7 وکٹ سے ہرادیا

لاہور: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان نے اپنے آخری میچ میں بنگلادیش کو 7 وکٹ سے ہرادیا۔

بنگلادیش ویمن نے پہلےکھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ بنگلادیش کی جانب سے ریتو مونی 48 اور فہیمہ خاتون 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان ویمن کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاطمہ ثناء اور ڈیانا بیگ نے 2،2  وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمن نے ہدف 40 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ منیبہ علی 69 رنز بنا کر نمایاں رہیں، عالیہ ریاض 52 رنز بنا کر ناٹ  آؤٹ رہیں۔

خیال رہےکہ پاکستان ویمن ٹیم نے مسلسل پانچ میچز جیتے ہیں اور آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناقابل شکست رہی ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم پہلے ہی ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی کر چکی ہے۔  آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ رواں سال بھارت میں کھیلا جائےگا۔

Related posts

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 5 وکٹوں پر 259 رنز بنا لیے

پاکستان کی بیٹنگ جاری، جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں گرین کیپس کا پراعتماد آغاز

نوجوان کرکٹرز کے لیے تعلیمی اسکالرشپ کا معاہدہ طے، کھیل کے ساتھ تعلیم پر بھی زور