حسن علی نے پی ایس ایل میں وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی

کراچی: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

جمعہ کو پی ایس ایل10 میں کراچی کنگز  اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175رنز اسکور کیے۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 176رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر119 رنز ہی بناسکی اور یوں کراچی نے میچ 56 رنز سے جیت لیا۔

کنگز کی جانب سے فاسٹ  بولر حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

کوئٹہ کے خلاف میچ میں ہی حسن علی نے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز حاصل کیا۔

حسن علی نے یہ کارنامہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں حسن نواز کو صرف ایک رن پر آؤٹ کر کے سر انجام دیا۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل کی 84 اننگز میں سب سے زیادہ 116 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ وہاب ریاض کے پاس تھا جنہوں نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

سالہ حسن علی پی ایس ایل 10 میں شاندار فارم میں ہیں اور اب تک وہ 3 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل10 میں کراچی کنگز نے اب تک 3 میچز میں 2 میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میچ میں اسے شکست ہوئی ہے۔

کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

Related posts

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز

100 کلومیٹر سے زائد دوڑنے کے بعد بولنگ، برطانوی کرکٹر نے انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کردی