پشاور زلمی پی ایس ایل 10 میں کافی مضبوط ٹیم ہے: بابر اعظم

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل 10 میں کافی مضبوط ٹیم ہے، پشاور زلمی نے کمزور ایریا کو مضبوط کرنے کی کوشش کی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی نے بولنگ مضبوط کی ہے، بیٹنگ کو بھی بہتر کیا ہے، غیر ملکی کھلاڑی بھی اچھے فنیشر ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس یل میں جس ٹیم کے پاس مقامی کھلاڑی اچھے ہوتے ہیں وہ اچھی ٹیم ہوتی ہے، ہمارے پاس مقامی کھلاڑیوں کا اچھا بینچ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مقامی کھلاڑیوں کو پلان دینا اور اس پر عمل درآمد کرنا ہو گا، ایمرجنگ کھلاڑیوں کو سینئر کے ساتھ ڈرسنگ روم شیئر کرنے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے اربوں روپے کے انعام کا اعلان

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست