ویلٹر ویٹ باکسنگ: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کردیا

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ویلٹر ویٹ باکسنگ مقابلے میں  بھارتی حریف ایسورن کو شکست دے دی۔

بینکاک میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائٹ میں عثمان وزیر نے پہلے ہی راؤنڈ میں بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کیا۔ 

مقابلے کا آغاز عثمان وزیر نے جارحانہ انداز سے کیا اور اپنے جارحانہ حملوں سے کسی بھی موقع پر حریف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

عثمان وزیر کے پے در پے مکوں کی تاب نہ لاکر بھارتی باکسر پہلے راؤنڈ میں صرف ایک منٹ اور 41 سیکنڈز ہی رنگ میں ٹک سکا اور ناک آؤٹ ہوگیا۔

عثمان وزیر نے کیریئر کی 17ویں انٹرنیشنل فائٹ جیتی ہے اور وہ  اب تک ناقابل شکست ہیں۔

 عثمان وزیر کا یہ مقابلہ پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا گیا۔

دوسری جانب عثمان وزیر کی فتح پر استور میں اُ ن کے آبائی گاؤں میں جشن کا سماں ہے، لوگوں نے علاقائی رقص کیا۔ عثمان وزیر کے والد کا کہنا ہےکہ عثمان کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے اربوں روپے کے انعام کا اعلان

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست