پی سی بی کا معطل شدہ ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معطل شدہ ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معطل شدہ ڈومیسٹک ایونٹس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے میچز بدھ سے کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ، انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوں گے، ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل 19 سے 21 مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے سیمی فائنل 24 مئی سے 26 مئی اور فائنل 28 سے 31 مئی کے درمیان کھیلا جائےگا۔

Related posts

افغانستان نے تمام احسانات فراموش کرتے ہوئے جارحیت کی، افواجِ پاکستان نے بھرپور جواب دیا: شاہد آفریدی

مائیک ہیسن کی کپتانی پر مشاورت کی سفارش، محمد رضوان کی جگہ شاہین آفریدی مضبوط امیدوار قرار

ورلڈکپ 2027 کی تیاری: قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت سے محمد رضوان کو ہٹانے پر غور