گوجرانوالہ: حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی، ملزمان 2 لاکھ سے زائد کی رقم لے اڑے

گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

قومی کرکٹر حسن علی کے بھائی خرم نے بتایا کہ  والدہ بازار جارہی تھیں کہ اس دوران ڈاکو والدہ سے پرس چھین کر فرار ہوگئے، پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے تھے۔ 

حسن علی کے بھائی خرم نے مزید بتایا کہ واردات کرنے والے دو ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

Related posts

بی بی ایل: سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے لیے منفرد ‘056’ جرسی نمبر متعارف کرادیا

لارڈز میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

ایشز میں شکست: جیفری بائیکاٹ انگلینڈ ٹیم پر برس پڑے