جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم اوریاسر سلطان نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کےفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس کےجیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کی۔

دوسری جانب بھارتی کھلاڑی یش نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی۔

کوالیفائنگ راؤ نڈ کی پہلی باری میں ارشد ندیم نے 86.34 کی سب سے لمبی تھر وکی جس کے ساتھ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ارشد ندیم کے بعد پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی فائنل میں جگہ بنالی۔

یاسر سلطان نے پہلی ہی باری میں 76.07 میٹر کی تھرو کر کے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

یاد رہے کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔

Related posts

پاکستانی اسکواش پلیئر اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

افغانستان نے تمام احسانات فراموش کرتے ہوئے جارحیت کی، افواجِ پاکستان نے بھرپور جواب دیا: شاہد آفریدی