پاک بھارت حالیہ جنگ کے بعدفیلڈ مارشل عاصم منیر زیادہ مضبوط و مقبول ہوئے

پاک بھارت حالیہ جنگ کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر زیادہ مضبوط اور مقبول ہوئے ہیں۔

معروف تھنک ٹینک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام مذاکرے کے دوران  شرکا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت حالیہ جنگ کے بعد جنرل عاصم منیر زیادہ مضبوط اور مقبول ہوئے ہیں۔

مذاکرے کا موضوع پاک بھارت عسکری تنازع اور علاقائی استحکام اور سلامتی کے امکانات تھا۔

مذاکرے میں شریک شرکا کا کہنا تھا کہ کسی غیر جانبدار یا کسی تیسرے ملک کی بات چیت سے استحکام میں مدد مل سکتی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ ہی وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔ 

 پاکستان میں جنرل عاصم منیر دوسری شخصیت ہیں جنہیں فیلڈ مارشل بنایا گیا ہے، اس سے قبل صدر جنرل ایوب خان فیلڈ مارشل بنے تھے۔

Related posts

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران اللہ تعالیٰ نے پاکستان سے اہم کام لیا،اسحاق ڈار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں کے لیے گزشتہ فول پروف سکیورٹی، سہولیات اور نگرانی کے غیر معمولی انتظامات جاری

پنجاب کی عوام کے لیے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین بڑی خوشخبریاں سامنے آگئیں