بابر بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل، معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

قومی کرکٹر بابر اعظم کی بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز سے معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو  بیس  پرائز  سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کرکے پری سائن کیا ہے جس کیلئے سڈنی سکسرز  بابر کو  تقریباً 10 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیا ہے، سڈنی سکسرز کی  پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے8 کروڑ روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے ساتھ بابر اعظم بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی جس میں بابراعظم پہلی بار شرکت کررہے ہیں۔

Related posts

پاکستانی اسکواش پلیئر اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

افغانستان نے تمام احسانات فراموش کرتے ہوئے جارحیت کی، افواجِ پاکستان نے بھرپور جواب دیا: شاہد آفریدی