ٹرمپ نے روس کو جی 8 سے باہر نکالنے کو غلطی قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو جی 8 سے باہر کرنے کو غلطی قرار دیدیا۔

کینیڈا میں جاری جی سیون اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ روس کو جی 8 سے باہر کرنا غلطی تھی اور اگر چین بھی جی7 میں شامل ہوجائے تو برا نہیں لگے گا۔

 خبر ایجنسی کے مطابق روس جی سیون ممالک کے فورم میں 1998 میں شامل ہوا تھا اور روس کے شامل ہونے کے بعد جی 7 جی 8 فورم بن گیا تھا۔

کرائمیا کے روس سے الحاق پر 2014 میں روس کو جی 8 سے نکال دیا گیا تھا۔ 

Related posts

اقوام متحدہ کی رپورٹ: القاعدہ کے پاکستان مخالف عسکریت پسند گروہوں سے روابط میں اضافہ

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ