کرسٹیانو رونالڈو آئندہ 2 برس کس فٹبال کلب کا حصہ ہوں گے؟

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے النصر کلب کے ساتھ 2 سال کا مزید معاہدہ کرلیا۔

اس نئے معاہدے کے بعد اب کرسٹیانو رونالڈو سال 2027 تک سعودی عرب کے النصر کلب کا حصہ رہیں گے۔

النصر کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدے میں توسیع کر دی گئی ہے، کرسٹیانو رونالڈو اگلے 2 برس ہمارے ساتھ رہیں گے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے بھی النصر کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نئے باب کا آغاز اسی جذبے اور خواب کے ساتھ ہوا ہے، آئیں ایک ساتھ مل کر تاریخ رقم کریں۔

خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا 2022 میں سعودی عرب کے النصر کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔

Related posts

بی بی ایل: سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے لیے منفرد ‘056’ جرسی نمبر متعارف کرادیا

لارڈز میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

ایشز میں شکست: جیفری بائیکاٹ انگلینڈ ٹیم پر برس پڑے