قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں  فنانس بل کی شق وار منظوری  دی گئی۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بجٹ میں حکومت کی سپورٹ پر خوشی کا اظہار کیا۔ قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں بلاول نےکہا کہ حکومت نے ان کے مطالبات مانے اس لیے بجٹ کی حمایت کی، حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں 20 فیصد اضافہ کیا، سولر پینلز پر بھی ان کے تحفظات دور کیے گئے تھے  اور مطالبات مانے گئے، انہی کی تجویز کے بعد اب اب ایف بی آر کے پاس گرفتاری کا اختیار نہیں ہوگا۔

قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اُن کی نشست پر جاکر مصافحہ کیا ۔ شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے بھی ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں کابینہ نے ترامیم کے ساتھ فنانس بل  کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے کچھ قوانین میں ترامیم کی بھی اصولی طور پر منظور دی تاہم وہ ترامیم کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کو بھجوا دی گئیں۔

اس کے علاوہ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ گیس کے ایک ایجنڈے سے متعلق بھی کمیٹی بنائے جائے گی جو سپریم کورٹ میں اپنی تجاویز پیش کرے گی۔ 

Related posts

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران اللہ تعالیٰ نے پاکستان سے اہم کام لیا،اسحاق ڈار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں کے لیے گزشتہ فول پروف سکیورٹی، سہولیات اور نگرانی کے غیر معمولی انتظامات جاری

پنجاب کی عوام کے لیے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین بڑی خوشخبریاں سامنے آگئیں