اے ایف سی فٹسال ایشین کپ کوالیفائرز کے ڈراز کا اعلان، پاکستان مضبوط گروپ میں شامل

ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اس سال ہونے والے فٹسال ایشین کپ کے کوالیفائرز کے ڈراز کا اعلان کردیا ہے، پاکستان ٹیم کو گروپ ڈی میں سخت حریفوں سعودی عرب، عراق اور چائینز تائپے کے ساتھ شامل کیا گیا ہے، اس گروپ کے تمام میچز دمام سعودی عرب میں ہوں گے۔

اے ایف سی فٹسال ایشین کپ کوالیفائرز کے ڈراز کا اعلان جمعرات کو اے ایف سی نے کیا، پاکستان پہلی مرتبہ اے ایف سی فٹسال ایشین کپ کوالیفائر میں شرکت کرےگا ۔

ایونٹ میں شریک 31 ٹیمیں 8 گروپوں میں تقسیم کی گئی ہیں ۔ پاکستان گروپ ڈی میں مضبوط حریف سعودی عرب، عراق اور چائنیز تائپے کے ساتھ شامل ہے۔

ستمبر میں ہونے والے کوالیفائیرز میں گروپ ڈی کے میچز سعودی عرب میں ہوں گے ۔ پاکستان ٹیم 20 ستمبر کو عراق، 22 ستمبر کو سعودی عرب اور 24 ستمبر کو چائنیز تائپے سے مقابلہ کرےگا۔

کوالیفائنگ ایونٹ سے اگلے سال ہونے والے اے ایف سی فٹسال ایشین کپ کے لیے 15 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی ۔ کوالیفائر کے 8 گروپس کی فاتح اور 7 بہترین رنر اپ ٹیمیں اگلے سال انڈونیشیا میں اے ایف سی ایشین کپ کھیلیں گی۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے اربوں روپے کے انعام کا اعلان

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست