گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئی۔

خانیوال 51 ملی میٹر راولپنڈی 42 ساہیوال 44 اور مری میں 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور 23ملی میٹر اوکاڑہ 30 منڈی بہاوالدین 27 منگلا 24 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گجرانوالہ بہاولپور گجرات قصور بہاولنگر سرگودھا ملتان اور جھنگ میں بھی بارشیں ریکارڈ کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ آنئد 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ آج جہلم منڈی بہاوالدین سیالکوٹ نارووال گجرات لاہور اور حافظ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ دریاؤں ندی نالوں میں نہرگز نہ نہائیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے دریاؤں نہروں اور ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے انتظامیہ عملدرآمد یقینی بنائے۔ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔ کچے مکانات اور خستہ عمارتوں میں ہر گز رہائش نہ رکھیں۔ بارش کے دوران گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں اور مناسب فاصلے پر رہیں۔ ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Related posts

لاہور میں انسدادِ سموگ آپریشن بھرپور انداز میں جاری — وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر تمام ادارے متحرک

لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کے عملی اقدامات جاری

پنجاب میں سموگ سے بچاؤ کے اقدامات مزید سخت، لاہور میں اتوار کو ’اے کیو آئی‘ 210 تک پہنچنے کا امکان