صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کابیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ مسٹر جعلی دانشور آڈت رپورٹ غور سے پڑھیں اس میں آپکی قیادت کا کچا چھٹا ہےجس آڈٹ رپورٹ کا آپ لوگ ڈھنڈورا پیٹ رہے وہ رپورٹ بزدار دور اورپرویز الہیٰ دورکی ہے۔

بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ آڈٹ رپورٹ کا صفحہ نمبر 87اور صفحہ نمبر 96پڑھ لیں شاید آپکو تھوڑی سی شرم آجائےجس 10کھرب کا آپ واویلہ کررہے وہ 2018سے 2023کی گندم خریداری اور سبسڈی کا ہے2018سے 2023تک پنجاب میں کسی کی حکومت تھی پوری قوم جانتی چار سال پنجاب میں کرپشن،نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا:عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 12سال سے جو لوٹ مار خیبرپختونخواہ میں ہورہی ،چار سال پنجاب میں وہی لوٹ مار ہوئی ان چار سالوں میں بشری بی بی اور فرح گوگی کے ڈاکے اور چوریاں بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں شریف فیملی کے بغض میں آپکا لیڈر وزیراعظم ہاﺅس سے ڈائری اٹھا کر اڈیالہ پہنچ گیا گیا علی امین اور بیرسٹر سیف کے کارناموں کا انجام بھی” نیکسٹ سٹاب اڈیالہ “ہی نظر آرہا ہے۔

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ