پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش / پی ڈی ایم اے الرٹ

لاہور, راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کردیاڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔1122 اور واسا سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہےشہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔شہر ی کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

Related posts

لاہور میں انسدادِ سموگ آپریشن بھرپور انداز میں جاری — وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر تمام ادارے متحرک

لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کے عملی اقدامات جاری

پنجاب میں سموگ سے بچاؤ کے اقدامات مزید سخت، لاہور میں اتوار کو ’اے کیو آئی‘ 210 تک پہنچنے کا امکان