صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر مسز اینڈریا وِکے کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر مسز اینڈریا وِکے نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

صدرِ مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا ۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔پاکستان آسٹریا کی الپائن ٹورازم میں مہارت سے استفادہ کر سکتا ہے ۔آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ صدر مملکت نے آسٹریا کے صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا صدر مملکت نے سبکدوش سفیر مسز اینڈریا وِکے کو ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ