پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 16 سے 17 اگست تک مون سون بارشوں کے باعث کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر پانی کے اضافے کا خدشہ ہے کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے راولپنڈی، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا ہےاٹک، میانوالی، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، راجن پور اور رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کیا گیا۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا حکام کو ممکنہ صورتحال بارے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔