وزیراعلی پنجاب مریم نواز جاپان کے پانچ روزہ دورہ پر روانہ

وزیراعلی مریم نواز کا ایک اور اعزاز جاپان گورنمنٹ کی وزیر اعلی مریم نواز کو سرکاری دورہ کی خصوصی دعوت دی گئی

وزیراعلی پنجاب مریم نواز جاپان کے پانچ روزہ دورہ پر روانہ ہوگئی لاہور ائیر پورٹ پر اعلی حکام نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور وفد کو رخصت کیا سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب ، وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری ، صوبائی وزرا ملک صہیب بھرت ، ذیشان رفیق،معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی وفد میں شامل ہیں وزیراعلی مریم نواز سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کرنے والی پہلی وزیراعلی پنجاب ہیں مریم نواز ٹوکیو۔ اوساکا اور یاکوہوما کےدورے کریں گی وزیر اعلیٰ مریم نوازاوساکا میں ورلڈ ایکسپو میں شرکت کریں گی مریم نواز جاپان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کرینگی وزیراعلی کے دورہ میں مختلف جاپانی اداروں کے وزٹ بھی شامل ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا