وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا صاف پانی، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور دیگر ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلی مریم نواز کو مثالی گاؤں پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ دور دراز علاقوں کے لئے واٹر پمپ لگانے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا مریم نواز نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے 30جون 2026کی ڈیڈ لائن دے دی وزیراعلی نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں سٹریٹس کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے پر زور دیامریم نواز نے بعض پراجیکٹ کی تکمیل بروقت نہ ہونے پر اظہار ناپسندیدگی کیامریم نواز نے پنجاب کے ہر شہر میں بیوٹیفکیشن کے 122منصوبوں کا بھی جائزہ لیا لاہور ڈویژن میں 51،راولپنڈی میں 64، فیصل آبادمیں 37، ملتان میں بیوٹیفکیشن کے 75منصوبے مکمل کئے جائیں گےسرگودھا45، گوجرانوالہ 64،ڈی جی خان 51،بہاولپور 61، گجرات 53 اور ساہیوال میں 49منصوبے مکمل کئے جائیں گے وزیراعلی نے بیوٹیفکیشن کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے کہا کہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا-واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے لئے باقاعدہ سسٹم وضع کیا جائے -ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائن اور تعمیراتی معیار کو مد نظر رکھنابے حد ضروری ہے-

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار