مری / صورتحال

پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر مری انتظامیہ نے آئندہ 2 روز کیلئے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مری میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں مری میں صبح سے تقریباً 74 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔آئندہ 2 روز میں راولپنڈی مری جہلم چکوال اور اٹک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے ممکنہ طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Related posts

پنجاب میں گرمی کی شدت بڑھنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

خیبرپختونخوا میں شدید موسم کی نئی لہر متوقع، بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

شدید برفباری نے ملک کے مختلف حصوں میں نظامِ زندگی مفلوج کر دیا، رابطہ سڑکیں بند، بجلی معطل