نالہ لئی/ لائیو مانیٹرنگ

پی ڈی ایم اے پنجاب نے نالہ لئی کی لائیو مانیٹرنگ شروع کر دی

پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیف سیٹیز اتھارٹی کے تعاون سے نالہ لئی کی لائیو مانیٹرنگ کا عمل شروع کیا ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پوٹھوہار ریجن میں نالہ لئی اور دیگر حساس مقامات کی براہ راست مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔لائیو مانیٹرنگ سے نالہ لئی میں پانی کے بہاؤ میں کو مانیٹر کیا جا سکے گا۔نالہ لئی کے 9 حساس مقامات کی پر سی سی ٹی وی کیمرے انسٹا ل کر دئیے گئے ہیں۔براہ راست مانیٹرنگ سے نالہ لئی میں دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔نالہ لئی میں نہانے والوں کے خلاف سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کارروائی کی جائے گی ۔شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related posts

(این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 4 اگست 2026 تک شدید بارشوں، سیلاب اور مختلف قدرتی آفات کے خدشات

(پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

رواں برس مون سون سیزن کے دوران ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی