پی ڈی ایم اے پنجاب/ فلڈ الرٹ

پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا

پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے ۔بھارتی آبی ذخائر سے پانی چھوڑے جانے کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔23 اگست سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کے نئے اسپیل کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو حکام کو ممکنہ صورتحال بارے الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔ عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج کے پاٹ میں بسے شہریوں کے فوری انخلا کی ہدایات کی ہیں۔ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں ۔شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Related posts

کراچی: شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم، 6 بین الاقوامی پروازیں متبادل ایئرپورٹس منتقل

پنجاب میں شدید دھند، موٹرویز اور قومی شاہراہیں بند، ٹریفک متاثر

دھند کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موٹرویز بند، فضائی آلودگی میں بھی اضافہ