پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اےکے ترجمان کے مطابق پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر آ گیا ہے جبکہ سیلابی علاقوں میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ، جہلم، راوی اور چناب میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ پنجند کے مقام پر بھی پانی کی صورتحال نارمل بتائی گئی ہے۔ تاہم دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب موجود ہے جبکہ سلیمانکی اور اسلام ہیڈ ورکس پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر انتظامیہ الرٹ ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔