ایف پی سی سی آئی کی بجٹ 2026-27 تجاویز، تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف دینے کا مطالبہ

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے لیے اپنی تجاویز وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہیں، جن میں تنخواہ دار طبقے اور کاروباری شعبے کے لیے بڑے ریلیف کی سفارش کی گئی ہے۔

ایف پی سی سی آئی نے تجویز دی ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر عائد زیادہ سے زیادہ انکم ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کی جائے جبکہ 9 فیصد سرچارج مکمل طور پر ختم کیا جائے۔

تنظیم نے سپر ٹیکس کے خاتمے، برآمدات کے فروغ کے لیے گڈز ایکسپورٹرز کے لیے فائنل ٹیکس ریجیم بحال کرنے اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 29 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 2 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا

آئی ایم ایف شرط: جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر

سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا