منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار خاتون انمول عرف پنکی سے متعلق اہم انکشافات سامنے

کراچی میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار خاتون انمول عرف پنکی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں، جبکہ اس کے شناختی دستاویزات کی نقول بھی منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپیاں حاصل کر لی گئی ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ انمول عرف پنکی نے 17 اپریل 2018 کو کراچی سے پاسپورٹ بنوایا تھا، جس کی معیاد 17 اپریل 2023 کو ختم ہو چکی ہے۔

دستاویزات کے مطابق ملزمہ نے قومی شناختی کارڈ 6 دسمبر 2016 کو کراچی سے حاصل کیا تھا، جس پر گلشنِ اقبال کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کا پتہ درج ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے مبینہ طور پر نام تبدیل کرکے نیا شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش بھی کی، جبکہ اس کی سفری تفصیلات اکٹھی کرنے کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ کے اہلِ خانہ کے پاسپورٹس اور شناختی دستاویزات کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو گرفتار کیا تھا، جس کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین اور دیگر منشیات برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

Related posts

قطر سے ایل این جی کے مزید کارگو پاکستان پہنچ گئے، توانائی بحران ٹالنے کی کوششیں تیز

آٓئی ایم ایف کی نئی شرائط، مہنگائی کا نیا طوفان؟ پاکستان پر مزید 11 مطالبات عائد

منشیات فروشی کےکیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے موبائل سے 869 نمبر ملے ہیں جن میں 132 کراچی کے نمبرز بھی ہیں