معروف ٹیکنالوجی کمپنی Google کی جانب سے نئے صارفین کے لیے مفت کلاؤڈ اسٹوریج میں بڑی تبدیلی کیے جانے کا امکان سامنے آگیا

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی Google کی جانب سے نئے صارفین کے لیے مفت کلاؤڈ اسٹوریج میں بڑی تبدیلی کیے جانے کا امکان سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت Google ہر نئے جی میل یا گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ 15 جی بی مفت کلاؤڈ اسٹوریج فراہم کرتی ہے، جو زیادہ تر صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی سمجھی جاتی ہے۔

تاہم اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی اب صرف 5 جی بی مفت اسٹوریج دینے کی آزمائش کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وہ صارفین جو اپنے گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ فون نمبر منسلک کریں گے، انہیں دوبارہ 15 جی بی مفت اسٹوریج فراہم کی جا سکتی ہے۔

اس حوالے سے ایک اسکرین شاٹ بھی سامنے آیا ہے جس میں نئی پالیسی کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب Google کے سپورٹ پیج پر تاحال یہی درج ہے کہ ہر اکاؤنٹ کے ساتھ 15 جی بی مفت اسٹوریج دی جاتی ہے، تاہم کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ نئی پالیسی کی محدود پیمانے پر آزمائش جاری ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ تبدیلی فی الحال مخصوص خطوں میں آزمائی جا رہی ہے، جس کا مقصد اکاؤنٹس کی سکیورٹی بہتر بنانا اور ڈیٹا ریکوری کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

Related posts

زمین سے بجلی پیدا کرنے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف، برطانوی سائنسدانوں کا انقلابی دعویٰ

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ WhatsApp اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور انتہائی مفید فیچر متعارف

ٹک ٹاک اور یوٹیوب بچوں کے لیے اب بھی غیر محفوظ، برطانوی ریگولیٹر کی سخت تنقید