پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 2000 زائد پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج دن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 2002 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 439 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج 100 انڈیکس 2540 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 31 کروڑ شیئرز کے سودے 20.95 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 216 ارب روپے کم ہوکر 14182 ارب روپے رہی۔

یاد رہے کہ 20 مارچ کو 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 19 ہزار 421 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا تھا، حصص بازار میں 66 کروڑ شیئرز کے سودے 38 ارب روپے میں طے ہوئے تھے۔

Related posts

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 2 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا

آئی ایم ایف شرط: جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر

سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا