وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم  پاکستان شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم  کی زیر صدارت  پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین ، احد خان چیمہ، عطااللہ تارڑ اور شزا فاطمہ سمیت وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک، معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین نادرا اور چیئرمین پی ٹی اے شریک ہوئے۔

دوران اجلاس  وزیراعظم کو رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک 63 فیصد مستحقین کو رقم پہنچائی جا چکی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیکج میں پیسے مستحقین تک ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے پہنچائے جارہے ہیں،  رمضان پیکج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر کے لیے ہے، پیکج کو شفاف بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک، نادرا اور ٹیک اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔  

دوران اجلاس وزیراعظم نے مزید  ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس ماڈل کو دیگر حکومتی اسکیموں میں اپنایا جائے اور رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ