حکومتی اعلانات کے باوجود شہری چینی 180 روپے کلو تک خریدنے پر مجبور

اسلام آباد: حکومتی اعلانات کے باوجود شہری فی کلو چینی 180روپے کلو تک خریدنے پر مجبور ہیں۔

ایک ہفتے میں فی کلو چینی کی اوسط قیمت میں ایک روپے 61 پیسے کمی آئی ہے لیکن اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اورپشاور میں چینی سب سے مہنگی ہے۔

ادارہ شماریات نے کے تازہ اعدادو  شمار کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سےزیادہ قیمت 180روپے اور اوسط قیمت 168روپے 80 پیسےفی کلو ہے۔

یا د رہے کہ نائب وزیراعظم ا سحاق ڈار نےچینی کی ریٹیل قیمت 164 روپے فی کلومقرر کرنے کا اعلان کیا اورفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈسکیورٹی رانا تنویر نے ملک میں چینی کی قیمت 163  روپے کلو ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

Related posts

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 2 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا

آئی ایم ایف شرط: جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر

سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا