پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت نے عوام کے ہوش اُڑا دیے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

آج پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 944 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 69 ڈالر اضافے کے ساتھ3395 ڈالر فی اونس ہے۔

Related posts

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 2 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا

آئی ایم ایف شرط: جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر

سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا