پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد: پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

جولائی 2024 تامارچ 2025  ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا ہے اور  ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات اس وقت ساڑھے 13 ارب ڈالرز سے زائد ہوگئی ہیں جو کہ بلند ترین سطح ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  ٹیکسٹائل سیکٹر  کی برآمدات میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا ہےکہ ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات اس وقت13.613 ارب ڈالرکی بلند ترین سطح پر ہے جو  انتہائی خوش آئند ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات میں اضافہ معیشت کی ترقی اور حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا مظہر ہے، برآمدات میں اضافہ اور  مثبت معاشی اعشاریے حکومت  اور نجی شعبےکی بدولت ممکن ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  ترقی کے سفر میں مزید تیزی کے لیےحکومتی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، ہم نجی شعبے کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنےکے لیےکوشاں ہیں، ملکی برآمدات میں مستقل اضافہ ممکن بنایا جائےگا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا