آئی ایم ایف کا صوبوں کے اخراجات کم کرنے کا مطالبہ، بجٹ اہداف پرمشاورت جاری

پاکستان کی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پرمشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ فی الحال کوئی شرائط طے نہیں ہوئیں، آئی ایم ایف کو ڈیٹا فراہم کردیاگیا اور اس متعلق سوالات کے جوابات دیے جا رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف سے معاشی بحالی کیلئے مختلف شعبوں میں ٹیکس رعایتیں مانگی ہیں تاہم آئی ایم ایف ٹیکس رعایت پرڈیٹا اورحکمت عملی دیکھ کر فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے کسی ٹیکس رعایت کو ابھی مسترد نہیں کیا، ریئل اسٹیٹ شعبے کیلئے رعایتوں پر ابھی آئی ایم ایف سے مذاکرات نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے صوبوں کے اخراجات کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور صوبوں کی آمدن بڑھانے کی شرط رکھی ہے جبکہ زرعی انکم ٹیکس وصولی کیلئے تمام اقدامات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں بڑی تبدیلیوں پر غور، بیگیج اسکیم ختم کرنے کی تجویز

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب: آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ مکمل، این ایف سی ایوارڈ پر اگلے ہفتے اجلاس ہوگا