ایف بی آر کو وصولیوں میں شارٹ فال کا سامنا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو  (ایف بی آر) کو وصولیوں میں شارٹ فال کا سامنا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ کی وصولیوں کے حتمی اعداد و شمارجاری کردیے گئے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ایک ہزار ارب 30 کروڑ روپے شارٹ فال کا سامنا ہے اور رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مجموعی طور پر 1002 ارب روپے کی وصولیاں ہو سکیں جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 11 ہزار 24 ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ صرف مئی میں 193ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہا ہے، مئی میں 907 ارب روپے کے محصولات اکٹھے ہو سکے جب کہ مئی میں 1100 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف تھا۔

Related posts

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت نے عوام کے ہوش اُڑا دیے — فی کلو 500 روپے تک جاپہنچی

گوشت کی ملائیشیا برآمد میں رکاوٹوں کے حل کے لیے ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار 600 روپے سستا