ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا گولڈ میڈل افواج پاکستان کے نام کردیا

اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا گولڈ میڈل افواج پاکستان کے نام کردیا۔

میاں چنوں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ  میں اپنا میڈل پاکستان  کی افواج کے نام کرتا ہوں، پاکستان کی قوم اور گھر والوں کی بہت دعائیں تھیں، جو بھی ہو گولڈ گولڈ ہی ہوتا ہے۔

انہوں کہا کہ عید کے بعد ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے لیے انگلینڈ کا دورہ ہے، میرا اگلا پلان جو بھی ہوگا مجھے کوچ بتائیں گے، پوری کوشش ہوگی کہ جیت کر لوٹوں۔ 

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ہمارے گاؤں میں اسٹیڈیم بن رہا ہے، اس پر  پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نوجوان کو پیغام دیتا ہوں کہ اسٹیڈیم بن رہا ہے میرے پاس آئیں اور سیکھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں 1973 کے بعد یہ پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل تھا۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز