سی ای او ائیر انڈیا کا پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اٰخراجات بڑھنے کا اعتراف

بھارتی ائیر لائن ائیر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیمبل ولسن کا کہنا ہے کہ بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ناصرف براہ راست پروازوں کا دورانیہ بڑھ گیا ہے بلکہ اس سے ائیر لائن کے منافع پر بھی گہرا اثر پڑا ہے۔

سی ای او ائیر انڈیا نے کہا کہ فضائی حدود کی بندش کا اثر تو بہت گہرا ہے لیکن ہم اپنے آپریشن کو بلا تعطل چلانے میں کامیاب رہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے مغربی ممالک کی پروازوں کا دورانیہ ایک گھنٹہ بڑھ گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بناکر پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر مساجد اور گھروں پر میزائل مارے جس سے 5 پاکستانی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔

پاکستان نے بھارت کو حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ناصرف بھارت کے رافیل طیاروں سمیت 6 جنگی طیارے گرائے بلکہ بھارت کا اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم ایس 400 بھی تباہ کیا اور کئی ائیر فیلڈز کو بھی نشانہ بنایا۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور