بجٹ مذاکرات: آئی ایم ایف کے مزید مطالبات سامنے آگئے

اسلام آباد: حکومت سے بجٹ مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے مزید مطالبات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہےکہ آئندہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں تمام طے شدہ شرائط پر عملدرآمدکیا جائے، صوبائی حکومتیں اخراجات کم کرنےکے اقدامات کی تحریری ضمانت دیں اور صوبائی حکومتیں بجٹ میں کاروبارکا ماحول بہتر بنانے کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

آئی ایم ایف نے اپنے مطالبے میں کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں بجلی اورگیس پرکوئی سبسڈی فراہم نہ کریں جب کہ صوبائی حکومتوں کو رائٹ سائزنگ کرکے نئی ملازمتوں پرپابندی عائدکرنا ہوگی۔

مطالبے میں مزید کہا گیا ہےکہ طےکردہ اہداف پرپارلیمنٹ میں موجودجماعتوں کو اعتماد میں لےکر ان کا حصول یقینی بنایا جائے، طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے صوبے بجٹ کے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ بجلی،گیس چوری اور اسمگلنگ روکنےکیلئے وفاق اور صوبے مل کر عملی اقدامات کریں، صوبے زرعی آمدن اور خدمات پر ٹیکس وصولی کے لیے لائحہ عمل کو بجٹ کا حصہ بنائیں۔

Related posts

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 2 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا

آئی ایم ایف شرط: جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر

سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا