پاکستان نے بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب ملیا میٹ کر دیا، وزیر خارجہ

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی جواب کے بعد بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب ملیا میٹ ہو چکا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے 10 مئی کو کی گئی جوابی کارروائی کے بعد پاکستان کے سفارتی مشنز کامیاب اور بھارت میں سفارتی مشنز کی ناکامی پر صف ماتم بچھی ہے، ناکامی پر ایک دوسرے پر الزم تراشی کی جا رہی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا 23 اپریل سے 10 مئی تک کا سچ پر مبنی جو مؤقف دنیا نے سنا وہ سچ ثابت ہوا جس کی وجہ سے سفارتی فورمز پر پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے، دنیا میں پاکستان کی مسلح افواج کے جوابی اقدامات کی بھی تعریف ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کا کسی بھی بہانے پاکستان کے خلاف جارحیت کو نیو نارمل بنانے کا اعلان دفن ہو گیا، بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب ملیا میٹ ہو چکا، سفارتی محاذ پر حاصل ہونے والی کامیابیاں ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بیجنگ میں سہ فریقی مذاکرات کے دوران چین نے پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریل لنک منصوبے کی سی پیک میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کردی ہے، افغانستان کی طرف سے کچھ تاخیر ہے جس کے بعد اس منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا