بورے والا: 2 افراد کو اغوا کرکے لیجانے والے اغواکاروں کی کار نہر میں جاگری، مغوی بازیاب

بورے والا میں اغوا کاروں کی کار نہر میں گرنے کے بعد 2 مغوی بازیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بورے والا میں ملزمان شہریوں کو اغوا کرکے فرار ہورہے تھے کہ ان کی کار نہر میں جاگری جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ہتھکڑیوں میں جکڑے 2 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ کار میں سوار 2 اغوا کار نہر سے نکل کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ ملزمان کی کار  پر سبز نمبر  پلیٹ لگی ہوئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق دونوں افراد کو بہاولنگر اور ملتان سے اغوا کیا گیا تھا۔ 

Related posts

کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کا میگا آپریشن، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کا میگا آپریشن، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

پنجاب پولیس میں کرپشن کے خلاف کارروائیوں میں تیزی، 10 روز میں 210 افسران و اہلکار عہدوں سے فارغ