راولپنڈی: ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر بیٹی کو قتل کرنیوالا باپ گرفتار

راولپنڈی میں مبینہ طور پر باپ نے  ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر بیٹی کو قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق تھانہ روات کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی کے قتل کو فیملی نے خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے۔ 

پولیس کا بتانا ہے کہ  ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا باپ نے بیٹی کو فائرنگ کرکےمارا اور فرار ہوگیا تھا تاہم بعد ازاں پولیس نے لڑکی کے باپ کو گرفتار کرلیا۔ 

قتل کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ملزم باپ نے بیٹی کو موبائل فون سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنےکاکہا مگر اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا۔

Related posts

کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کا میگا آپریشن، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کا میگا آپریشن، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

پنجاب پولیس میں کرپشن کے خلاف کارروائیوں میں تیزی، 10 روز میں 210 افسران و اہلکار عہدوں سے فارغ