قصور: اسپتال میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ

قصور: ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے والد عبدالجبار نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا کہ اس کی بیٹی اپنی چچی کے ساتھ کمسن کزن کے علاج کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال کوٹ رادھا کشن گئی تھی۔

والد کے مطابق اسپتال کا وارڈ بوائے ذیشان  اس کی بیٹی کو  ورغلا کر بالائی منزل پر لے گیا جہاں اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 عبدالجبار کے مطابق لڑکی کی چچی اسے ڈھونڈتے ہوئے بالائی منزل پر پہنچی تو ملزم نے پکڑے جانے کے ڈر سے  نیچےچھلانگ لگا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور جناح اسپتال میں زیر علاج ہے۔

دوسری جانب اسپتال کے ایم ایس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

Related posts

میر رضا کی لاش ملنے کے بعد کیا ہوا؟ جائے وقوعہ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

جعلی سفری دستاویزات اور مشکوک سفری مقاصد پر خاتون سمیت 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیاگیا

گلستان جوہر سے نوجوان میر رضا علی خان کی لاش ملنے کے سنسنی خیز مقدمے میں اہم پیش رفت