ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد، اہلخانہ کا زہر دیے جانے کا الزام

گھوٹکی میں ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش ملی ہے۔

ڈی ایس پی انور شیخ کے مطابق سمیرا کی 15 سالہ بیٹی نے بیان دیا ہے کہ چند افراد زبردستی شادی کا دباؤ ڈال رہے تھے اور میری ماں کو زہر کی گولیاں دے کر قتل کیا گیا۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایم ایس ڈاکٹر سرونند کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں تشدد کے شواہد نہیں ملے، نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں، رپوٹس آنے کے بعد کی موت کی وجہ معلوم ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا تفتیش جاری ہے۔

Related posts

جعلی سفری دستاویزات اور مشکوک سفری مقاصد پر خاتون سمیت 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیاگیا

گلستان جوہر سے نوجوان میر رضا علی خان کی لاش ملنے کے سنسنی خیز مقدمے میں اہم پیش رفت

خیبرپختونخوا میں جعلی اسلحہ لائسنس بنانے اور فروخت کرنے کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آگیا