پتوکی: بارش کے باعث کام سے چھٹی کرنے پر ساتھیوں نے گھر میں گھس کر شہری کو قتل کر دیا

پتوکی میں بارش کے باعث کام سے چھٹی کرنے پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق  پتوکی میں پرانی منڈی مزمل بازار میں 4 افراد نے سجاد نامی شخص کو قتل کیا۔

مقتول کے بیٹے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزمان اور میرے والد اکٹھے ایک جگہ کام کرتے تھے،  والد نے بارش کے باعث چھٹی کر لی تھی۔

ایف آئی آر میں بیٹے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ والد کے کام پر آنے سے انکار  پر  ملزمان نے گھر میں  گھس کر گولی مار دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔

Related posts

جعلی سفری دستاویزات اور مشکوک سفری مقاصد پر خاتون سمیت 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیاگیا

گلستان جوہر سے نوجوان میر رضا علی خان کی لاش ملنے کے سنسنی خیز مقدمے میں اہم پیش رفت

خیبرپختونخوا میں جعلی اسلحہ لائسنس بنانے اور فروخت کرنے کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آگیا