فیکٹری ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو زیر حراست ملزمان ہلاک

لاہور: سی سی ڈی کی کارروائی کے دوران فیکٹری ایریا میں مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو زیر حراست ملزمان ہلاک ہوگئے۔

سی سی ڈی کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت نفیس اور سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کو بابِ پاکستان ریکوری کے لیے لیجایا گیا تھا جہاں ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزمان متعدد سنگین وارداتوں، بشمول ڈکیتی اور راہزنی کے واقعات میں ملوث تھے۔

Related posts

جعلی سفری دستاویزات اور مشکوک سفری مقاصد پر خاتون سمیت 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیاگیا

گلستان جوہر سے نوجوان میر رضا علی خان کی لاش ملنے کے سنسنی خیز مقدمے میں اہم پیش رفت

خیبرپختونخوا میں جعلی اسلحہ لائسنس بنانے اور فروخت کرنے کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آگیا