امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار

لاہور: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں مطلوب مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم واردات کے فوراً بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ پنجاب پولیس کی خصوصی ٹیم نے کارروائی میں حصہ لیا، جب کہ ملزم کو جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا۔

امیر بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ گزشتہ سال پنجاب پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے وزارتِ داخلہ سے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے۔

دو روز قبل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ میں خواجہ عقین عرف گوگی بٹ کو قصور وار قرار دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گوگی بٹ نے قتل کی منصوبہ بندی کی اور مرکزی ملزم طیفی بٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا۔

ذرائع کے مطابق گوگی بٹ ماضی میں بھی ٹیپو خاندان کے قتل کیسز میں نامزد رہ چکا ہے، جبکہ امیر بالاج کے قتل کے بعد وہ موقع واردات سے فرار ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے قتل کیا گیا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں امیر بالاج سمیت تین افراد زخمی ہوئے، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے

Related posts

منشیات فروشی کیس: انمول عرف پنکی کے خلاف عبوری چالان عدالت میں جمع، اہم انکشافات سامنے آگئے

چکوال فائرنگ کیس: سی سی ڈی اہلکار کی مبینہ غفلت سے آسٹریلوی نژاد بچی جاں بحق، تحقیقات میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں سامنے آگئیں

کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کے بہیمانہ قتل کے کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا