ماموں اورقریبی رشتے دار کی جانب سے زیادتی کا شکار 16 سالہ لڑکی نےخودکشی کرلی

 مظفرگڑھ میں ماموں اورقریبی رشتے دار کی جانب سے زیادتی کا شکار 16 سالہ لڑکی نے مبینہ خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق خودکشی  سے ایک روز قبل لڑکی نے اپنے والد اور بہن کو بتایا تھا کہ 2 ماہ قبل اس کے ماموں اور رشتے دار نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی جس کے بعد اس لڑکی نے مبینہ طورپر  خودکشی کرلی۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور لڑکی کی لاش سے نمونے فارنزک ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوادیے۔

Related posts

میر رضا کی لاش ملنے کے بعد کیا ہوا؟ جائے وقوعہ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

جعلی سفری دستاویزات اور مشکوک سفری مقاصد پر خاتون سمیت 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیاگیا

گلستان جوہر سے نوجوان میر رضا علی خان کی لاش ملنے کے سنسنی خیز مقدمے میں اہم پیش رفت