چیچہ وطنی: گندم کی فصل سے حصہ کم کیوں ملا؟ بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر جاں بحق

چیچہ وطنی میں بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر چل بسا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ شاہکوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے گندم کی فصل میں حصہ کم ملنے پر اپنے شوہر کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ شوہر اور اس کے بھائیوں نے گندم کی فصل کاشت کی تھی، بیوی کا کہنا تھا کہ شوہر کے بھائیوں نے انہیں گندم کا کم حصہ دیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ طور  پر بیوی نے جھگڑے کے دوران شوہر پر تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق شوہر کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related posts

کراچی: ای چالان سسٹم لاکھوں چالان جاری کرنے کے باوجود اسٹریٹ کرائم روکنے میں ناکام

پنجاب میں منشیات فروشوں کے ساتھ 9 مبینہ مقابلے، 9 ملزمان ہلاک

اسلام آباد: لوئی بھیر میں بیوٹی سیلون کی ملازمہ پر مبینہ تشدد — پولیس نے ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا