کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی : سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا سے خود کو ایس ایچ او ظاہر کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا گروہ پولیس کی جعلی وردی اور سادہ لباس میں وارداتیں کرنے آتا تھا اور واردات کے دوران گروہ کا سرغنہ خود کو ایس ایچ او ظاہر کرتا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم نے گزشتہ ماہ نیشنل ہائی وے لنک روڈ اور اطراف میں وارداتیں کی تھیں۔

 تاہم اب سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا سے  ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے،  ملزم نورالدین سے پستول اور نقد رقم ملی ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

میر رضا کی لاش ملنے کے بعد کیا ہوا؟ جائے وقوعہ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں