شیخوپورہ: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، سالگرہ سے واپس آنیوالے 2 بھائی جاں بحق

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں جھامکے کے قریب ڈکیتی  کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائی اپنے بھتیجے کی سالگرہ سے واپس آ رہے تھے۔

پولیس نے ڈکیتی واردات کے دوران قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related posts

کراچی: ای چالان سسٹم لاکھوں چالان جاری کرنے کے باوجود اسٹریٹ کرائم روکنے میں ناکام

پنجاب میں منشیات فروشوں کے ساتھ 9 مبینہ مقابلے، 9 ملزمان ہلاک

اسلام آباد: لوئی بھیر میں بیوٹی سیلون کی ملازمہ پر مبینہ تشدد — پولیس نے ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا