مودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، سابق بھارتی ائیر وائس مارشل

بھارتی فضائیہ کے سابق ائیر وائس مارشل اور ممتاز تجزیہ کار کپل کاک نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی تو دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان بات چیت سے ہی ہوسکتی ہے۔

کپل کاک نے کہا کہ بھارت کی موجودہ قیادت کی جانب سے غیر جانب دارانہ تحقیقات کی پیشکش کا مثبت جواب آنے کا امکان نہیں ہے۔ 

چوائس نیوز سے گفتگو میں کپل کاک نے کہا مودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، ہوسکتا ہے فروری 2019 کی طرح دونوں ملک ایک ایک کارروائی کرنے کے بعد کشیدگی میں کمی لانا شروع کردیں۔ 

بھارتی دانشور جے دیپ داس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ رہے اور اب بھی دشمنی نہیں چاہتے۔ 

انہوں نے کہا کہ کچھ دہائیوں سے حکومتی اور ریاستی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات دوسری طرف جانا شروع ہوگئے،  پہلگام واقعے کا اثر شہریوں پر پڑنا افسوس ناک اور عوام کے لیے پریشان کن ہے۔

Related posts

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے، ہلاکتیں 589 تک پہنچ گئیں، آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری

یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، اسپین میں 212 ہلاکتیں، فرانس میں 80 سالہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ایران نے امریکی دھمکیوں کے بعد مذاکرات ختم کر دیے، باقر قالیباف نے اندرونی تفصیلات بیان کر دیں